ڈھاکہ، 15 دسمبر (رائٹر) بنگلہ دیش حکومت نے سوشل نٹ ورک سائٹوں پر گزشتہ ایک ماہ سے عائدکردہ پابندی ہٹا لی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سوشل سائٹوں وائبر اور واٹس ایپ سمیت دیگر سائٹوں پر عائد
پابندی ختم کردی ہے۔
حال ہی میں جنگی جرائم میں دو لیڈروں صلاح الدین قادر چودھری اور علی احسان محمد مجاہد کو پھانسی دیئے جانے کے بعد سیکورٹی کے پیش نظر بنگلہ دیش حکومت نے ان سوشل سائٹوں پر پابندی عائد کردی تھی